ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: ریلوے پٹری پر سررکھ کر ایک شخص نے لی خود کی جان

بھٹکل: ریلوے پٹری پر سررکھ کر ایک شخص نے لی خود کی جان

Tue, 14 Feb 2023 20:01:27    S.O. News Service

بھٹکل 14 فروری (ایس او نیوز) ایک  37 سالہ شخص نے  ریلوے پٹری پر اپنا سر رکھ کر خودکشی کرلی، جس کی شناخت موڈ شرالی کے رہائشی واسو بیرمو نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات شرالی چتر پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئی۔

بتایا جارہا ہے کہ   مینگلور سے ممبئی جانے والی سی ایس ٹی  ٹرین  گذرنے کے وقت  زندگی سے بیزار اس شخص نے اپنا سر ریلوے پٹری پر رکھا تھا،  ٹرین کے گذرتے ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی دیہی  تھانہ کے سرکل پولس انسپکٹر چندن گوپال اور ریلوے پی ایس آئی جسٹین موقع پر پہنچے  اور جائے وقوع کا جائزہ لیا۔

مضافاتی پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پی ایس آئی سری دھر نائک  چھان بین کررہے ہیں۔


Share: